سفید سونے کی کہانی: جب چینی کی تجارت نے برازیل پر نیدرلینڈز کے حملے کا باعث بنی
مؤرخین کے مطابق، پرنامبوکو میں ڈچ افواج کی فتح اور اس خطے میں موجود پانچ اضافی کپتانوں کا اصل مقصد ہسپانوی سلطنت کو کمزور کرنا اور بحر اوقیانوس کے تجارتی راستوں پر کنٹرول حاصل کرنا تھا۔
یہ وہ دور تھا جب نیدرلینڈز کے متحدہ صوبے اپنی ڈچ ایسٹ انڈیا کمپنی کے ساتھ دنیا بھر میں ایک عالمی تجارتی طاقت کے طور پر ابھر رہے تھے۔
تاہم، ہسپانویوں اور ڈچوں کے درمیان اس تنازع کا ایک دلچسپ تاریخی پس منظر بھی ہے۔
1580 میں پرتگال میں کوئی صحیح جانشین موجود نہیں تھا، اور اس خلا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سپین کے بادشاہ فلپ دوئم نے پرتگال پر حق کا دعویٰ کیا اور وہ پرتگال کے فلپ اوّل بن گئے۔
سالوں تک، ڈچ پرتگالیوں کے ساتھ چینی کے کاروبار میں شراکت دار رہے ہیں۔
کیبرال نے کہا کہ 'ان کا یورپ میں نقل و حمل، فنانسنگ اور شوگر ریفائننگ کے ساتھ گہرا تعلق تھا۔ جب سپین اور ہالینڈ کے درمیان جنگیں ہوتیں تو پرتگال اور سپین کے اتحاد سے ڈچ حکمرانوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔'
ڈچوں نے پرتگالیوں کے ساتھ تجارت میں جو منافع حاصل کیا، اس نے انہیں سپین کے خلاف جنگ کے لیے مالی مدد فراہم کی۔ اسی باعث، سنہ 1621 میں شہنشاہ فلپ نے برازیل اور ہالینڈ کی کالونیوں کے درمیان کاروبار پر پابندی عائد کر دی اور ڈچ جہازوں کا یہاں کی بندرگاہوں پر داخلہ بند کر دیا۔
فیڈرل یونیورسٹی آف پرنامبوکو سے وابستہ مؤرخ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر برونو فریرا مرانڈا کا کہنا ہے کہ 'ہسپانوی سلطنت نے ان پر پابندیاں عائد کر دیں اور اس طرح نہ صرف چینی بلکہ دیگر اشیا تک ان کی رسائی کو بھی ختم کر دیا۔'
کالونیوں پر حملہ کرنے کا فیصلہ
پرنامبوکو پر حملہ کرنے کا فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ڈچ حکمران امریکہ میں سپین کے زیرِ کنٹرول اپنی کالونیوں سے قبضہ چھڑوانے کے منصوبے بنا رہے تھے اور ان منصوبوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے ایک تجارتی کمپنی قائم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
کیبرال کے مطابق، 'ڈچ حکمران امریکہ میں سپین کی تمام کالونیوں پر قابض ہونا چاہتے تھے، پرنامبوکو سے اپنی مہم شروع کرنے کے بعد وہ پیرو، میکسیکو، کیریبین اور دیگر ممالک کی طرف دیکھ رہے تھے۔'
'وہ ان مقامات سے اپنی مہم کا آغاز کرتے ہیں جو عسکری طور پر سب سے کمزور نظر آتے ہیں۔'
ڈچوں نے پرنامبوکو کھو دیا، لیکن انھوں نے اپنے چپّو اٹھائے، سمندر میں ڈالے اور استحصال کے لیے دوسرے غیر دریافت شدہ علاقے تلاش کر لیے۔