چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا

پریس کانفرنس کے دوران اس آرٹ ورک کو کھاتے ہوئے جسٹن سن نے کہا کہ وہ بھی اس آرٹ ورک کی تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔

چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ دیگر کیلوں سے زیادہ لذیذ ہے۔‘

34 سالہ جسٹن سن نے کہا کہ اس آرٹ ورک کو لے کر ان کے پاس بہت سے سوال تھے جن میں کچھ معصومانہ بھی تھے، جیسے کہ کیا یہ کیلا آرٹ ورک پر چپکے چپکے گل سڑ جاتا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ گذشتہ ہفتے اس آرٹ ورک کی نیلامی کے دن ایک تازہ کیلا محض 35 سینٹ میں خریدا گیا تھا، جو نیلامی کے بعد ممکنہ طور پر دنیا کے مہنگے ترین پھلوں میں سے ایک بن گیا۔

ہانگ کانگ میں اس پریس کانفرنس کے دوران حاضرین کو ایک ایک کیلا اور ٹیپ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جسٹن سن نے کہا کہ ’سب کو کیلا کھانا ہو گا۔‘

جسٹن سن کرپٹو کرنسی میں ٹرون بلاک چین نیٹ ورک چلاتے ہیں، جو ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین کرپٹو کرنسی کا لین دین کر سکتے ہیں۔

چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا

جسٹن سن نے ان آرٹ ورک اور دیگر چیزوں کا موازنہ این ایف ٹیز سے کیا ہے۔ آرٹ سے جُڑی ایسی چیزوں کی اپنی کوئی قیمت نہیں ہوتی لیکن لوگ ان کی قیمتیں خود لگاتے ہیں۔

ایسے این ایف ٹیز جسٹن سن کے پلیٹ فارم پر بھی فروخت کیے جاسکتے ہیں۔

گذشتہ برس امریکہ کے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے جسٹن سن پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر غیررجسٹرڈ اجزا کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔

رواں ہفتے جسٹن سن نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ایک کرپٹو کرنسی کے منصوبے میں تین کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

Categories: آرٹچینفوڈ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...