سپریم کورٹ نے 1 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹادیئے ۔۔؟تفصیلات سامنے آ گئیں
عدالت عظمیٰ کی کارکردگی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ایک مہینے میں کتنے ہزار مقدمات نمٹادیئے؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور:پی ٹی آئی کی ضلعی تنظیم تحلیل، تمام عہدیدار فارغ
مقدمات کی تعداد
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹادیئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ میں 28 اکتوبر تا 29 نومبر 2024ء کے دوران 1 ہزار 853 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آٹو ٹیون کے بغیر وہ گلوکارہ نہیں: آئمہ بیگ اور سارہ رضا کا ایک دوسرے سے سامنا، آٹو ٹیون کے استعمال کو ‘باعث شرم’ کیوں قرار دیا؟
چیف جسٹس کی قیادت
"جنگ" کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت انصاف کی تیز تر فراہمی کا ہدف حاصل ہوا ہے۔ ایس سی پی نے گزشتہ ماہ کے دوران 4 ہزار 372 مقدمات نمٹائے ہیں۔
عدالتی اصلاحات
ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سمیت دیگر ججز نے عوام کی انصاف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے ایجنڈے میں عدالتی اصلاحات سر فہرست ہیں۔








