خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان کا بیان
رحیم یار خان میں میڈیا سے گفتگو
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں انارکی مسئلے کا حل نہیں، مسلح گروہوں کے ہاتھوں میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 34 دنوں میں عوامی شکایات کا ازالہ ممکن بنا رہے ہیں : وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کا ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
گورنر راج کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی رائے
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت نہیں کرتے، دھاندلی سے پاک دوبارہ الیکشن کرائیں۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ گورنر راج جمہوریت کے منافی ہے، لیکن ناگزیر حالات میں لگایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ
صوبائی حالات کی عکاسی
انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کوئی حکومت نہیں، دونوں صوبوں میں افرا تفری ہے، انارکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی پی ٹی ایم جلسے میں شرکت پر پابندی لگا دی
احتجاج کے حق کا دفاع
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ جلسہ کرنا اور احتجاج کرنا اپنے لیے حق سمجھتا ہوں، دوسروں کے لیے بھی۔ پی ٹی آئی کی اپنی جماعت ہے، وہ بھی اپنے طرز عمل پر غور کرے۔
کارکنوں کی مخلصی
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کارکن مخلص ہوتا ہے تو وہ قیادت کے کہنے پر چلتا ہے۔








