بشریٰ بی بی کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا

پشاور میں تہلکہ خیز انکشاف

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی کی گاڑی پر کیمیکل پھینکے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ

مشال یوسفزئی کا بیان

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی احتجاج سے واپس نہیں جانا چاہتی تھیں۔ ان کی گاڑی پر کیمیکل پھینکا گیا جس سے اس کا شیشہ دھندلا ہو گیا، اس لیے انھیں گاڑی تبدیل کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں رواں سال قتل و اقدام قتل کے واقعات کاڈیٹا جاری ،تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

احتجاج کے بعد کی صورتحال

"جیو نیوز" کے پروگرام "نیا پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے کسی سے ملاقات نہیں کی۔ بشریٰ بی بی نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی، کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بانی کا حکم تھا کہ ڈی چوک تک پہنچنا ہے، جو تھا وہاں اور جو نہیں اس کا جواب بانی مانگیں گے۔ بشریٰ بی بی سے میں دھرنے کے دوران بھگدڑ میں کٹ آف ہوگئی، 2 دن بعد ملاقات ہوئی۔ قافلے میں بشریٰ بی بی کی گاڑی میں سگنل نہیں آتے تھے، جب اپنی گاڑی میں جاتی تھی تو سگنل آتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اس صدی کے آخر تک ایک تہائی جانداروں کی معدومی کا خظرہ، نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی

گھروں کی تفصیلات

مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں، میں بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئی۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ میں سنگجانی کے مقام پر تھی، ہمیں پتہ چلا بانی پی ٹی آئی نے سنگجانی کے مقام پر رکنے کا کہا ہے۔

بشریٰ بی بی کا عزم

بشریٰ بی بی خود بانی پی ٹی آئی سے سنگجانی پر دھرنے کا سننا چاہتی تھیں۔ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے ہی کہا تھا کہ ڈی چوک جانا ہے۔ جب بانی پی ٹی آئی نے کہا تو بشریٰ بی بی کیسے پیچھے ہٹتیں؟ انھوں نے کہا میں ہر حال میں ڈی چوک جاؤں گی۔ بانی پی ٹی آئی کی بیرسٹر گوہر سے بات ہوسکتی تھی تو بشریٰ بی بی سے بھی ہوسکتی تھی۔ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے امانت دی تھی، خیانت تو نہیں ہوسکتی تھی۔ بشریٰ بی بی نے ہر جگہ کہا بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ ڈی چوک پہنچنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...