بھارتی کرکٹر کی میچ کے دوران موت ہو گئی
پونے میں افسوسناک واقعہ
پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شہر پونے میں 35 سالہ کرکٹر بیٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سماعتوں میں میڈیا اور فون لے جانے کی اجازت نہیں، کیوں اتنا خوف ہے کہ تصویر لیک ہو جائے گی؟ فواد چودھری
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو پونے کے گارویئر اسٹیڈیم میں ایک کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران پٹیل اوپننگ بیٹر کے طور پر بیٹنگ کرنے آیا تو کچھ وقت پچ پر گزارنے کے بعد وہ سینے اور بازو میں درد کی شکایت کرنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
ایمرجنسی کی حالت
عمران نے امپائرز کو اپنی طبیعت کی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا، جنہوں نے اسے میدان سے باہر جانے کی اجازت دی۔ تاہم، پویلین کی جانب واپس جاتے ہوئے عمران اچانک گر کر بے ہوش ہو گیا۔ یہ پورا منظر کیمرے میں قید ہوگیا کیونکہ میچ کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی:190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی
فوری مدد
بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کے گرنے کے بعد میدان میں موجود دیگر کھلاڑی فوراً اس کی مدد کو پہنچے اور اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں کی جانب سے عمران کو مردہ قرار دے دیا گیا۔
رشتہ داروں کا صدمہ
عمران کے ساتھی کھلاڑی ناصر خان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اسے کوئی بیماری نہیں تھی اور وہ بالکل صحت مند تھا، اس کی اچانک موت سے ٹیم کے سب کھلاڑی گہرے صدمے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عمران کی 3 بیٹیاں ہیں، جن میں سب سے چھوٹی صرف 4 ماہ کی ہے۔








