بشریٰ بی بی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی اور کیمیکل پھینکا گیا : مشعال یوسفزئی

بشریٰ بی بی کی ڈی چوک جانے کی ہدایت
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہی کہا تھا کہ ان کو ڈی چوک جانا ہے۔ جب عمران خان نے یہ کہا تو بشریٰ بی بی کس طرح پیچھے ہٹتیں؟
یہ بھی پڑھیں: زندگی بدلنے والی سبق آموز داستان
احتجاج سے واپسی اور ملاقاتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ احتجاج سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی نے کسی سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کسی میٹنگ میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ بانی عمران خان کا حکم تھا کہ ڈی چوک تک پہنچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی اور ‘زمین کی موت’: چترال کا وہ ‘جنت نظیر گاؤں’ جہاں خوشحال کاشتکار ایک رات میں کنگال ہو گئے
دھرنے کے دوران واقعات
مشعال یوسفزئی نے بتایا کہ بشریٰ بی بی دھرنے کے دوران بھگدڑ میں کٹ آف ہوگئی تھیں اور ان کی ملاقات 2 دن بعد ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قافلے میں بشریٰ بی بی کی گاڑی میں سگنل نہیں آتے تھے جبکہ اپنی گاڑی میں جانے پر سگنل دکھائی دیتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے جوڈیشل کمیشن کا حصہ بننے کی منظوری دے دی
فائرنگ اور دھوکہ دہی کے الزامات
مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی واپس نہیں جانا چاہتی تھیں۔ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور کیمیکل پھینکا گیا جس سے شیشہ دھندلا ہوگیا۔ اس وجہ سے انہیں گاڑی تبدیل کرنی پڑی، اور وہ بھی بشریٰ بی بی سے اس دوران الگ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
پی ٹی آئی رہنماؤں پر الزام
ترجمان بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی رہنماؤں پر دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی سے کہا گیا تھا کہ گاڑی بدل کر انہیں واپس کارکنوں کے پاس ڈی چوک لایا جائے گا، لیکن انہیں ڈی چوک کی بجائے مانسہرہ لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کس نے پولیس کو اختیار دیا کہ لوگوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کریں؟ لاہور ہائیکورٹ
سنگجانی میں ہدایت
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ وہ سنگجانی کے مقام پر تھیں اور انہیں پتا چلا کہ بانی پی ٹی آئی نے وہاں رکنے کا کہا ہے۔ بشریٰ بی بی خود دھرنے کی صورتحال جاننا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانا قتل کا معمہ سامنے آگیا
امانتداری کا ذکر
ترجمان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی نے امانت دی تھی، اور خیانت نہیں ہوسکتی تھی۔ بشریٰ بی بی نے ہر جگہ کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہے کہ ڈی چوک پہنچنا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن
خیال رہے کہ 26 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد مظاہرین سے خالی کرایا۔ آپریشن شروع ہوتے ہی وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی موقع سے فرار ہوگئیں، جبکہ پولیس نے سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کیا۔ بعد میں علی امین اور بشریٰ بی بی مانسہرہ چلے گئے تھے۔