کیا نیب نے بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی۔۔۔ ؟ ذرائع نے اہم انکشاف کر دیا
نیب کی ٹیم کی بشریٰ بی بی کے بارے میں اطلاعات
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) کیا نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری یا تفتیش کیلئے ٹیم پشاور بھیجی تھی؟ اس حوالے سے ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے۔
سرکاری ذرائع کی وضاحت
"جنگ" کے مطابق وفاقی حکومت کے ذرائع نے نیب کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ نیب کی کوئی ٹیم بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے یا تفتیش کرنے پشاور گئی۔ نیب کی کوئی ٹیم پشاور نہیں بھیجی گئی اور بشریٰ بی بی پہلے ہی نیب کیس میں ضمانت پر ہیں اس لیے نیب کو ان کی فوری گرفتاری مطلوب نہیں۔