اگر بیگم جاکر بانی پی ٹی آئی کوکچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی، سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے: فیصل واوڈا
فیصل واوڈا کی اہم گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر بیگم جاکر بانی کو کچھ کھلا پلادیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک شخص نے شادی کی راہ میں رکاوٹ 5 سالہ بچے کو نہرمیں پھینک دیا
نجی ٹی وی پروگرام میں بیان
انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دلجیت سنگھ دوسانجھ کا بھارت میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان
بشریٰ بی بی کی سیاسی سرگرمیاں
فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی پارٹی میں سیاست اور قبضہ کریں گی۔ بانی چور اور بے ایمان نہیں تھے، بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد ایسے ہوگئے۔ بشریٰ بی بی ڈی چوک آکر خان کے لئے جان دینے کو تیار تھیں۔ سب سے پہلے گنڈا پور اور بشریٰ بی بی بھاگے۔ اگر بیگم جاکر بانی کو کچھ کھلا پلا دیں تو ریاست ذمہ دار نہیں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے ان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرائیں۔
گوگی گینگ کا انکشاف
فیصل واوڈا نے کہا کہ گوگی گینگ کے تحت جتنے کام ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے سابقہ شوہر نے ہماری حکومت میں اربوں روپے کمائے۔ یہ 7 عورتوں کا گینگ ہے، میں بانی پی ٹی آئی کو مرنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ذکر کیا کہ بشریٰ بی بی ٹہلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ رہی ہیں، فائنل کال سے بانی پی ٹی آئی کو کیا ملا۔ بشریٰ بی بی نے بانی کے قریبی لوگوں کو ان سے الگ کردیا۔