اداکارہ نگار چودھری کے شوہر کو 15 سال قید کی سزا سنا دی گئی
سیشن کورٹ لاہور کی فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ لاہور نے پاکستانی سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے خاوند عماد بٹ کو منشیات برآمدگی کیس میں سزا سنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سعودی شہزاد فہد بن مقرن بن عبدالعزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
عماد بٹ کی سزا اور جرمانہ
رپورٹ کے مطابق عدالت نے ملزم عماد بٹ پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے 15 سال کی سزا سنائی۔ چند ہفتے قبل نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ (این آئی یو) نارتھ نے ملزم کو گرفتار کیا تھا، این آئی یو نارتھ کی بہترین حکمت عملی اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزم عماد بٹ پر جرم ثابت ہونے پر اسے سزا سنائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 39 سال کی عمر میں کرسٹیانو رونالڈو کا شاندار ‘فلیش بیک’ گول: مداحوں کی نظر 1000 ویں گول پر
جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں اضافی سزا
عدالتی حکم کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال سزا بھگتنا ہوگی۔ یاد رہے کہ سٹیج اداکارہ نگار چودھری کے شوہر ملزم عماد بٹ سے بھاری مقدار میں مختلف قسم کی منشیات برآمد کی گئی تھیں۔
منشیات کی اسمگلنگ کا معاملہ
ملزم اٹلی، سپین، ہالینڈ اور بیلجیم سے مختلف اقسام کی منشیات سمگل کرتا تھا، ملزم سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ہوئی تھیں۔








