وزیرتوانائی نے بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہونے کی نوید سنا دی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھکر میں علم و دانش کے دیے روشن ہو گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے دانش سکول منکیرہ کا افتتاح کر دیا، 3 سکولوں کی اپ گریڈیشن کا اعلان
معاہدوں کی تبدیلی کا عمل
وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکیج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کے نظام عدل کو روندا جارہا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
معاہدوں کی حیثیت
اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے ہیں اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد قرار
بجلی پیداوار کی قیمتیں اور زراعت پر ٹیکس
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا کہ اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لے گا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے، اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔
وزیر اعظم کی اقتصادی پالیسیاں
وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے، مہنگا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔








