وزیرتوانائی نے بجلی مزید 5 روپے تک سستی ہونے کی نوید سنا دی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر توانائی اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کے بعد 5 روپے تک بجلی مزید سستی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا گیا ، تفتیشی اداروں نے کیسے سراغ لگایا ۔۔؟ اہم تفصیلات جانیے
معاہدوں کی تبدیلی کا عمل
وزیر توانائی اویس لغاری نے ایف پی سی سی آئی کو بجلی سہولت پیکیج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم معاہدوں پر قائم ہیں لیکن آئی پی پیز کی مشاورت سے معاہدے تبدیل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: بیرون ملک جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
معاہدوں کی حیثیت
اویس لغاری نے کہا کہ 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہو چکے ہیں اور 11 سے بات جاری ہے، بیگاس کے پاور پلانٹس کے ساتھ بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران پاکستانی مداحوں کی جانب سے بابر اعظم کے خلاف جملے کسنے پر امام الحق شدید غصے میں آگئے
بجلی پیداوار کی قیمتیں اور زراعت پر ٹیکس
ان کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کو بتایا کہ اتنی مہنگی بجلی پیدا کریں گے تو لے گا کون؟ زراعت پر بھی اب 45 فیصد ٹیکس لگ گیا ہے، اب ہم بھی ٹیکس میں حصہ ڈالیں گے۔
وزیر اعظم کی اقتصادی پالیسیاں
وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی کہا کہ معیشت کا دارومدار پاور سیکٹر پر ہے، مہنگا سستا مال منگوا کر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔








