قصور نے کھیلتا پنجاب گیمز ڈویژن لیول بوائز ہاکی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پنجاب میں کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنلز

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژن سطح کے مقابلوں کے ہاکی اور فٹ بال فائنلز منعقد ہوئے۔

ہاکی فائنل

بوائز ہاکی کے فائنل میچ میں قصور نے خواجہ جنید اکیڈمی کی ہاکی ٹیم کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قصور کے محمد عادل اور سلمان عاشق نے اپنی ٹیم کے لئے فیصلہ کن گول کئے۔ قصور کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ شیخوپورہ 6 پوائنٹس کے ساتھ رنر اپ رہی۔ لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی کی ٹیم نے ایونٹ میں تین پوائنٹس حاصل کیے اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یوتھ افئیرز رانا ندیم انجم، اولمپیئن خواجہ جنید، ڈپٹی ڈائریکٹر چاند پروین، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

فٹ بال فائنل

کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژن سطح کے فٹ بال ایونٹ میں ینگ بلڈ فٹ بال کلب ننکانہ صاحب نے رئیل کلب لاہور کو 2-0 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں رئیل لاہور نے شیخوپورہ کو 2-0 سے جبکہ ننکانہ صاحب نے قصور کو 2-0 سے زیر کیا۔

تائیکوانڈو کے میچز

کھیلتا پنجاب گیمز کے ڈویژن لیول گرلز تائیکوانڈو میچوں کا انعقاد کیا گیا۔ 38 کلوگرام کیٹیگری میں مدیحہ عمران نے پہلی، عبیرہ شرافت نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 42 کلوگرام کیٹیگری میں سندس زارا نے پہلی اور یفہ اسلم دوسری نمبر پر رہی ہیں۔ 46 کلوگرام کیٹیگری میں ایمن زہرا نے پہلی اور ایمن فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 49 کلوگرام کیٹیگری میں سحر شبیر نے پہلی اور زہرہ نے دوسرے نمبر پر رہی ہیں۔ 53 کلوگرام کیٹیگری میں زینب نے پہلی اور ارسا فاطمہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 57 کلوگرام کیٹیگری میں عفیفہ نے پہلی اور دوسری پوزیشن میرا اصغر نے حاصل کی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...