پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا

جنوبی وزیرستان میں کرفیو کا نفاذ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی وزیرستان لوئر میں تین روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی فوج پاکستان کے خلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ۔
کرفیو کے علاقوں کی تفصیلات
24 نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور انضر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، غریب کسان کی قیمتی بکریاں بار ڈالیں
کرفیو کے احکامات
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی، تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔
عوام سے تعاون کی اپیل
ڈپٹی کمشنر ناصر خان نے تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔