وزیر تعلیم کا ایجوکیشن افسران کے امتحانی مرکز کا دورہ ، پہلی مرتب میرٹ پر سیلیکشن ہو رہی ہے: امیدواروں کے تاثرات

وزیر تعلیم کا اچانک دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب یونیورسٹی کے امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کے انتخاب کے حوالے سے جاری امتحانات کے عمل کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد میں کتنے ہزار اہلکار تعینات کر دیئے گئے؟ ناقابل یقین اعداد و شمار

امیدواروں سے بات چیت

رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر سے آئے ہوئے ڈی ای اوز کے امیدواروں سے امتحانی پیپر کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ واضع رہے کہ امیدواروں کے مطالبے پر وزیر تعلیم نے امتحان کے وقت میں 45 منٹ کا اضافہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات: چند کنالی زمین کے تنازعات نے سینکڑوں جانیں لے لیں

امیدواروں کی تعریف

اس موقع پر، امیدواروں نے ڈی ای اوز کے انتخاب کے لئے وزیر تعلیم کے اقدامات کی تحسین کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار ایجوکیشن افسران کی میرٹ پر سلیکشن ہو رہی ہے، جب کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پر افسران کی تعیناتی کی وجہ سے اہل افراد کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔

امتحانات میں شرکت

واضح رہے کہ اس امتحان میں پنجاب بھر سے 425 ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز شریک ہوئے۔ وزیر تعلیم نے تمام امیدواروں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے ضلع میں بہترین نتائج کے حصول کی ہدایت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...