وزیر اعلیٰ کا بورے والا میں سلنڈر پھٹنے کے واقعہ پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب کر لی
حفاظتی حادثہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بورے والا میں سلنڈر پھٹنے سے کمسن بچوں اور میاں بیوی کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کمشنر ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے شوقین افراد جو نیا ملک قائم کرنا چاہتے ہیں
دکھ کا اظہار
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حفاظتی اقدامات
وزیر اعلیٰ نے صوبہ بھر میں ناقص سلنڈر پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔








