چین کی حکمران جماعت کی خصوصی دعوت، مریم نواز چین کا دورہ کرنیوالی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی
خصوصی دعوت کا اعلان
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین کی طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے لیے سرکاری دورے کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز چین کی حکمران جماعت کی دعوت پر چین کا دورہ کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: زرتاج گل پر 2 مقدمات میں فرد جرم عائد
دورے کی تفصیلات
چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف سینٹرل کمیٹی کی طرف سے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوچکا ہے، جس کے تحت وزیراعلیٰ اگلے ماہ چین کے 8 روزہ وزٹ کے دوران بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ کے دورے کریں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو چین کی طرف سے 8 سے 15 دسمبر تک چین کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
وفد کا ہمراہ جانا
سی پی سی کی خصوصی دعوت پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا۔ خصوصی دعوت نامے میں چین کی حکمران جماعت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں باہمی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی علاقوں کے عوام کیلئے کوالیفائیڈ ڈاکٹر ملتا نہیں, ہم شہروں میں کچھ نہیں کرتے مگر دیہات کے جعلی ڈاکٹروں کے چالان پر چالان کر دیتے ہیں.
دوطرفہ تعاون اور بات چیت
دعوت نامے میں گہرے باہمی مراسم اور دوستی کے فروغ، پاکستان اور چین کے درمیان تعاون اور تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی خواہش کا اظہاربھی کیا گیا ہے۔ دورے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیکل، انڈسٹری، سموگ اور موسمیاتی تبدیلی کے امور پر باہمی اشتراک کا جائزہ لیا جائے گا۔ پنجاب اور چین کے نجی سیکٹرز کے درمیان کاروباری اور تجارتی روابط پر بھی غور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4 جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں
چین کی ترقی کے ماڈل کا جائزہ
وزیراعلیٰ مریم نواز کو دورے کے دوران چین کی ترقی کے ماڈل، گورننس کے نظام اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ دورے کے دوران چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی زعماء سے بھی ملاقات کریں گی۔
جدید دور کا آغاز
وزیراعلیٰ کے دورے میں پنجاب میں ترقی کے اعلیٰ معیار، دوطرفہ تعاون کے نئے دور کے آغاز پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گی۔