حکومت اپنے ہی ملک کے بچے مار کر ہم سے لاشوں کا سوال کر رہی ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد کی سخت تنقید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی سینیئر رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کے بچے ہی مار ڈالے، افسوس کی بات ہے کہ اب لاشوں کا یہ ہم سے پوچھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری
حکومت کی مذمت
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس مذمت کے لیے الفاظ ہی نہیں ہیں۔ حکومت خود لاشیں اٹھا کر لے گئی اور مریم نواز کو شرم آنی چاہیے جو کہہ رہی ہے کہ شاباش پنجاب آپ نکلے نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
پاکستان کی تاریخ میں ظلم
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج تک ایسا ظلم نہیں دیکھا گیا۔ انسانیت پر ظلم کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ان جانوں کا حساب ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شیخوپورہ: داماد نے ہتھوڑے کے وار سے سسر کو قتل اور 3 خواتین کو زخمی کردیا
احتجاج کا حق
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں مولانا، بلاول، مریم نواز نے لانگ مارچ کیے لیکن ہم نے نہیں روکا۔ میں نے بطور وزیر کہا تھا کہ احتجاج آئینی حق ہے، ہم نے انہیں نہیں روکنا کیوں کہ جمہوریت پر تحریک انصاف یقین رکھتی ہے۔
جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے ایک ایک کارکن پر ظلم کا حساب لے گی۔ میں چیف جسٹس کو خط لکھوں گی کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔








