وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد

وزیر اطلاعات پنجاب کی مبارک باد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس کی صحافتی اقدار و آزادی صحافت کے لیے ایک تاریخ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیسکو وار روم فعال ہوگیا،مانیٹرنگ شروع، عملہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔
نومنتخب عہدیداران کے متعلق
وزیر اطلاعات پنجاب نے علی ساہی کوکرائم رپورٹرزایسوسی ایشن کا صدر، حماد اسلم کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے احمر کھوکھر کو نائب صدر، مجاہد شیخ کو جنرل سیکرٹری، سرفراز خان کو جوائنٹ سیکرٹری اور عمر یعقوب کو خزانچی منتخب ہونے پر بھی مبارک باد دی۔
گورننگ باڈی کی مبارک باد
عظمٰی بخاری نے خالد، رمضان بیگ، خرم ملک، علی چوہدری اور فراز نظام کو گورننگ باڈی منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نومنتخب عہدیدار کرائم رپورٹنگ کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے مفادات کا بھی تحفظ کریں گے۔