چین کے اعتراضات مسترد، امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکا کی تائیوان کو اسلحے کی فروخت کی منظوری

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے چین کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے تائیوان کو 385 ملین ڈالر مالیت کے ایف6 جنگی طیاروں کے پارٹس اور ریڈارز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک شخص مسجد کی چھت سے گر کر جاں بحق

پینٹاگون کا بیان

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، پینٹاگون کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ایف6 کے سپیئر پارٹس اور ریڈار کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جن کی لاگت 385 ملین ہے۔ مزید یہ کہ، سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تائیوان کو جدید موبائل سبسکرائبر آلات کی فراہمی کی اجازت بھی دی ہے جس کی لاگت کا تخمینہ 65 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ اس معاہدے کا ٹھیکا جنرل ڈائنامکس کو دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارساز حادثہ ، عدالت نے نتاشا دانش کو بری کر دیا

تائیوان کی وزارت دفاع کا بیان

تائیوان کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا کہ انہیں توقع ہے کہ مذکورہ اسلحے کی فراہمی ایک ماہ کے اندر شروع ہوجائے گی۔ یہ آلات ایف6 طیاروں کو بحال رکھنے اور قابل اعتماد دفاعی فورسز تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

چین کا ردعمل

خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے تائیوان کو باقاعدہ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود اسلحے کی فروخت کے معاہدے کیے جا رہے ہیں، جس پر چین کا سخت ردعمل ہوتا ہے۔ چین کا ماننا ہے کہ تائیوان ان کی ریاست کا ایک حصہ ہے، اور چین نے جمعے کو ایک بیان میں امریکا پر زور دیا تھا کہ وہ تائیوان کے ساتھ اپنے تعلقات پر احتیاط برتیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...