کرم میں تشدد کی لہر کو روکنے والا کوئی نہیں، حکومت کہاں ہیں؟
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں پچھلے کچھ دنوں میں قبائلی تنازعات، حملوں اور فرقہ وارانہ جھڑپوں میں سو سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اگرچہ حکومت نے سیز فائر کروایا ہے، مگر قتل و غارت کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ اس کے باوجود نہ تو خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی نے وہاں کا دورہ کیا اور نہ ہی وفاقی وزیرِ داخلہ نے اس معاملے کی طرف کوئی خاص توجہ دی۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟ کیوں اتنے سنجیدہ مسئلے پر اتنی ہی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا، جتنی اسے ضرورت ہے۔ Uses in Urdu کے سیربین میں ان سوالات کے جوابات ڈھونڈنے کی کوشش کی گئی ہے۔
میزبان: عالیہ نازکی
رپورٹرز: عزیز اللہ خان، ریاض سہیل
فلمنگ: بلال احمد
وژول پروڈیوسر: سید علی کاظمی
پروڈیوسر: عارف شمیم