خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات اور ویڈیوز بنانے کا الزام، سکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا
سکول کے پرنسپل کی گرفتاری
شیخوپورہ (ویب ڈیسک) خواتین اساتذہ سے نازیبا حرکات کے الزام میں سکول کے پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی رائل عمان بحریہ کے جہاز ’السیب‘ اور اسپین بحریہ کے جہاز ’سانتا ماریا‘ کیساتھ مشترکہ بحری مشقیں
خواتین ٹیچرز کی شکایات
پولیس کے مطابق پرنسپل خواتین ٹیچرز سے نازیبا حرکات کرتا اور پھر ان کی ویڈیوز بناتا تھا، جو اب پولیس کے ہتھے چڑھ چکا ہے۔ ملزم خواتین ٹیچرز کو بلیک میل بھی کرتا تھا جس سے ٹیچرز انتہائی پریشان تھیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا بتانا ہے کہ خواتین ٹیچرز کی چار ویڈیوز وائرل ہونے پر کارروائی کی گئی اور ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








