سموگ: لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
لاہور کا فضائی آلودگی میں پہلا نمبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل ، بلاول نے ملاقات کا احوال بتادیا
فضائی آلودگی کی رفتار
باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 303 ریکارڈ کی گئی۔ کینٹ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 519 پر جا پہنچا، یو ایس قونصلیٹ کے علاقے میں اے کیو آئی 410 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 318 رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ادھار کے پیسے واپس مانگنے پر خاتون قتل
موسمی حالت
محکمہ موسمیات کے مطابق باغوں کے شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد تک جا پہنچا۔
بارش کا کوئی امکان نہیں
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔