ڈاکٹروں کی غفلت، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی
بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حفیظ اللہ نیازی نے عمران خان کے ناکام جلسوں، دھرنوں، ریلیوں اور لانگ مارچ کی داستان لکھ ڈالی
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کرنے والی خاتون کے سی ٹی سکین میں اس کے پیٹ میں قینچی پائی گئی۔ 44 سالہ کملابائی نے 2 سال قبل گوالیار کے ایک ہسپتال میں معدے کی سرجری کروائی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل پیٹ کے شدید درد کا شکار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان کو ویزے کی ضرورت نہیں وہ نائیکوپ پر پاکستان آسکتے ہیں، وزیراطلاعات عطا تارڑ
معاملے کی تحقیقات
تاہم گزشتہ دنوں ڈاکٹروں نے کملا بائی کے پیٹ کا سی ٹی سکین کروانے کا مشورہ دیا۔ سی ٹی سکین کی رپورٹ نے طبی عملے سمیت سب کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اس میں خاتون کے پیٹ میں ایک قینچی پائی گئی۔ شبہ ہے کہ 2 سال قبل کی گئی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے قینچی اندر چھوڑ دی اور پیٹ کے ٹانکے لگا دیے۔
اہل خانہ کا ردعمل
کملابائی کے اہل خانہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے اور اسے اعلیٰ حکام کو بھیجیں گے جبکہ خاتون کی سرجری کرکے قینچی نکالی جائے گی۔








