ڈاکٹروں کی غفلت، آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی

بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں ڈاکٹروں کی غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ریس کورس پارک میں سج گیا پھولوں کا میلہ، لاہوریوں کے لیے سرد موسم میں بہترین تفریح
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت کرنے والی خاتون کے سی ٹی سکین میں اس کے پیٹ میں قینچی پائی گئی۔ 44 سالہ کملابائی نے 2 سال قبل گوالیار کے ایک ہسپتال میں معدے کی سرجری کروائی تھی۔ اس کے بعد سے وہ مسلسل پیٹ کے شدید درد کا شکار تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
معاملے کی تحقیقات
تاہم گزشتہ دنوں ڈاکٹروں نے کملا بائی کے پیٹ کا سی ٹی سکین کروانے کا مشورہ دیا۔ سی ٹی سکین کی رپورٹ نے طبی عملے سمیت سب کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اس میں خاتون کے پیٹ میں ایک قینچی پائی گئی۔ شبہ ہے کہ 2 سال قبل کی گئی سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے غلطی سے قینچی اندر چھوڑ دی اور پیٹ کے ٹانکے لگا دیے۔
اہل خانہ کا ردعمل
کملابائی کے اہل خانہ نے غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلعی ہسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل رپورٹ تیار کریں گے اور اسے اعلیٰ حکام کو بھیجیں گے جبکہ خاتون کی سرجری کرکے قینچی نکالی جائے گی۔