پی آئی اے پر پابندی ختم لیکن پیرس کے لیے فضائی آپریشن کب شروع ہوگا؟ پتہ چل گیا

پی آئی اے کی یورپی پروازوں کی بحالی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی یورپی ممالک میں عائد پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان سے پیرس کے لیے پروازیں نئے سال کے آغاز پر جنوری سے اڑان بھریں گی۔ البتہ برطانیہ اور امریکا کی پروازیں ائرفرانس کے ساتھ کوڈ شئیر معاہدے کے تحت چلائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: روزمرہ معاملات زندگی کی انجام دہی میں دوسروں کی مرضی پر مبنی رویہ ہر قیمت پر ترک کر دیں، آپ کو اس صورتحال سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے
یورپی یونین کی پابندی کا خاتمہ
ایکسپریس نیوز کے ذرائع نے بتایا کہ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی جانب سے پی آئی اے سمیت پاکستانی ائیرلائنوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد قومی ائیرلائن کی انتظامیہ نے ابتدائی طور پر پاکستان سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں نئے سال کے پہلے مہینے جنوری سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سردار ایاز صادق کا بلاول بھٹو سے رابطہ، آصف زرداری کی خیریت دریافت کی
پروازوں کی تشہیر اور بکنگ
پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازوں کا 4 سالہ بندش کے بعد ازسرنو آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پیرس پروازوں کے لیے تشہیری مہم اور بکنگ کا آغاز رواں ماہ دسمبر کے اوائل سے وسط تک کیا جائے گا۔ ایاسا کی کلیئرنس کے بعد اب اگلے مرحلے میں برطانیہ کے مختلف شہروں، لندن اور برمنگھم کی پروازوں کو ائرفرانس کے ساتھ کوڈ شئیر معاہدے کے تحت آپریٹ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مداح کی موت کو فلم پروموشن کیلئے استعمال کا الزام، الو ارجن پھٹ پڑے
برطانیہ میں پابندی کے خاتمے کے اقدام
ذرائع نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے ایاسا طرز پر کوششیں کی جائیں گی۔ برطانوی ہوابازی کے ادارے کی پاکستان آمد بھی متوقع ہے، اور برطانیہ میں پی آئی اے کی بحالی میں مزید دو ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
کوڈ شئیر معاہدے کی ضرورت
خیال رہے کہ 4 سالہ بندش کے دوران پی آئی اے انتظامیہ نے ٹرکش ائیرلائن کے ساتھ کوڈ شئیر معاہدے کے تحت یورپی روٹس پر پروازیں آپریٹ کیں۔