صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے
شاکر اعوان کی بازیابی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی شاکر اعوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کو بچائیں گے، ٹرمپ کرپشن الزامات میں گھرے اسرائیلی وزیراعظم کے دفاع میں آگئے۔
تصدیق اور شکریہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق شاکر اعوان نے اپنی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ صحافی شاکر اعوان نے اپنے اغوا کے خلاف آواز اٹھانے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں مقیم بنگلہ دیشی کمیونٹی نے پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر طاہر منیر طاہر کو ایوارڈ سے نوازا
لاہور ہائیکورٹ میں کیس
لاہور ہائیکورٹ میں شاکر اعوان کی بازیابی کا کیس زیر سماعت ہے۔
اغواکاری کا واقعہ
واضح رہے کہ 28 نومبر کی رات نا معلوم افراد کی جانب سے شاکر اعوان کو اغوا کیا گیا تھا۔








