احتجاج کے بعد عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی: بیرسٹر سیف
پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی تحریک مزید مضبوط ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک، 6زخمی
حکومتی بربریت کا جواب
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی ہے بربریت سے تحریک کمزور ہوگئی تو یہ ان کی بھول ہے، علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک مزید زور پکڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب الیکشن ٹریبونلز کی تشکیل کا فیصلہ چیلنج،پی ٹی آئی نے نظر ثانی اپیل دائر کردی
وزیراعلیٰ کی قیادت پر اعتماد
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت پر سب کا پورا اعتماد ہے، بربریت کر کے جعلی حکومت نے اپنے پاوں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ حکومت نے بربریت خوف پیدا کرنے کیلئے کی مگر خوفزدہ خود ہیں، ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں۔
معصوم کارکنوں کی قربانی
صوبائی مشیر معلومات نے مزید کہا کہ معصوم کارکنوں کا خون جعلی حکومت کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے گا۔