لاہور : پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک
پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش ایئر فورس کا تربیتی طیارہ سکول کی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، متعدد طلبہ زخمی
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے سگیاں پل کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، ڈاکو عدیل مسیح لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں زوردار دھماکا، 200 افراد زخمی
ہلاکت کی وجہ
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ عدیل مسیح کو نشاندہی پر لے جایا جا رہا تھا کہ ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ زخمی عدیل مسیح کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ملزم کی شناخت
سی آئی اے کے مطابق عدیل مسیح قصور کا رہائشی اور اشتہاری ملزم بھی تھا۔ ملزم فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ اور دیگر اضلاع میں پولیس کو مطلوب تھا۔ فائرنگ کر کے اپنے ساتھی کو ہلاک کرنے والے ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔








