پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
پاکستان کی کامیابی
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد بھارتی کپتان کا بیان
پہلا سیمی فائنل
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
نیپال کی کارکردگی
بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیپال کی ٹیم پاکستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 94 رنز ہی بناسکی۔پاکستان کے مطیع اللّٰہ نے 4 اوور میں 5 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی فتح
پاکستان نے نیپال کی جانب سے دیا گیا 95 رنز کا ہدف باآسانی چھٹے اوور میں حاصل کرلیا، کامران نے 21 گیندوں پر 63 رنز اسکور کیے۔








