ملک میں انتشار رہے گا تو پاکستان ترقی نہیں کرے گا:شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فیض آباد دھرنے کے بارے میں آج تک مجھ سے پوچھا جاتا ہے، مگر وہاں تو کسی ایک بندے کو چوٹ نہیں لگی تھی۔ نہ گولی چلی اور نہ ہی آنسو گیس کا استعمال ہوا، سب گھروں کو بھی چلے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کا گوشت جانور ذبح ہونے کے کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟ طبی ماہرین نے مشورہ دیدیا
احتجاج اور حکومت کی ناکامی
ا±مت نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا ہے کہ 10 ہزار افراد پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک تھے، حکومت تو ناکام ہوگئی، سب پابندیوں کے باوجود لوگ اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی نشست این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
تشدد کے خلاف کارروائی
عدالت کے احکامات کی ضرورت نہیں، ملک میں انتشار رہے گا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، وزیر اعظم کو چاہئے کہ وہ بات چیت کریں۔ لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور کراچی میں 9 محرم کے جلوسوں کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات
کرم میں صورتحال
ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ تو طے کیا جائے کہ کرم میں کیا ہورہا ہے، وہاں فوج کا کنٹرول ہے، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں وہاں کیوں نہیں جارہیں؟ کبھی زمین کا جھگڑا قراردیا جاتا ہے اور کبھی یہ کہا جاتا ہے کہ یہ فرقہ واریت ہے۔ کسی کو کوئی پرواہ نہیں، کوئی سنجیدگی نہیں۔
حکومت کی کارکردگی
یہ کون سی حکومتیں ہیں، زندگی میں ایسے حالات نہیں دیکھے۔ حکمرانوں کا رویہ قابل افسوس ہے۔