صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے فوجی عدالتوں کو ضروری قرار دیدیا
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کےلیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔ نیوز کانفرنس میں صدر ایکس سروس مین سوسائٹی نے کہا کہ 9 مئی کے کرداروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے لیکن اگر کسی کے خلاف ثبوت نہیں تو اسے رہا ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج، آئی جی اسلام آباد کی ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو،اہم بیان جاری کردیا
کرم واقعہ اور گورننس کی ناکامی
انہوں نے کہا کہ کرم کا واقعہ گورننس کی ناکامی ہے، دشمن لسانیت اور صوبائیت کو ہوا دے رہا ہے، اسے کنٹرول کرنا ہوگا۔ سابق لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم نے کہا کہ ضلع کُرم میں خونریزی گورننس کی ناکامی ہے، خیبر پختونخوا حکومت کرم کے معاملے پر فوری ایکشن لے۔
الیکشن کی شفافیت پر سوالات
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں شکایتوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔ ان کے پاس الیکشن کی شفافیت ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فارم 47 کی ہوا تو اس وقت چلی تھی جب آڑ ٹی ایس بیٹھا تھا۔