خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز ، 8 خوارجی دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید
پاک فوج کا کامیاب آپریشن
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔ خوارج کے خلاف آپریشن 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا موجودہ نظام بہت کمزور ہے، فیصلہ سازی پر کسی کا اختیار نہیں، عدلیہ کی جگہ پیپر کورٹ نے لے لی ہے، فواد چودھری
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر بنوں کے علاقے بکاخیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر کارروائی کی۔ اس آپریشن میں 5 خوارج ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔ اس کارروائی کے دوران سپاہی افتخار حسین نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کو نہیں سوچتا، سب کو اچھی طرح معلوم ہے کیا ہورہا ہے کیا نہیں: محمد رضوان
دوسرا آپریشن شگئی میں
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے شگئی میں ایک اور کارروائی کی جس میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو گرفتار کر لیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کیپٹن محمد زوہیب الدین نے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن محمد زوہیب الدین اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: دہشتگردوں کا سر پوری قوت سے کچلنے کا فیصلہ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بڑھائے جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ
خوارج کی دہشت گردانہ کارروائیاں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز کا عزم
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔








