عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہوں پر جیل ذرائع کی وضاحت آگئی

عمران خان کی صورتحال کی وضاحت

راولپنڈی (ویب ڈیسک) ذرائع اڈیالہ جیل راولپنڈی کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منتقلی سے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابا کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں اور گھر ہیں لیکن مجھے ایک روپیہ نہیں دیتے” کروڑپتی باپ کی بیٹی سڑک کنارے بریانی بیچنے پر مجبور ہو گئی

جیل ذرائع کی تصدیق

جیونیوز کے جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالہ جیل میں ہیں اور ان کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہے، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی نے بجٹ میں ووٹ دیا نہ آئینی ترمیم میں، پارٹی پالیسی سے انحراف پر نااہل کیا جائے، وکیل الیکشن کمیشن

عمران خان کا قید میں ریکارڈ

ذرائع کے مطابق عمران خان معمول کے مطابق اپنے سیل میں موجود ہیں، بانی پی ٹی آئی کے سیل کو تھانہ نیو ٹاؤن کا حصہ قرار دیا گیا ہے، وہ 2 دسمبر تک تھانہ نیو ٹاؤن پولیس تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 28 ستمبر کے احتجاج کے مقدمے میں پولیس نے گرفتاری ڈالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کس طرح برباد ہوئی؟ آڈیٹر جنرل پاکستان کی 10 سالہ رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

صحت کی نگرانی

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل اسپتال کے ڈاکٹر بانی پی ٹی آئی کا روزانہ طبی معائنہ کرتے ہیں، عمران خان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول نارمل ہے، وہ روزانہ دو بار ورزش کرتے ہیں۔

سہولیات کی فراہمی

ذرائع کے مطابق جیل مینول کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو تمام سہولیات دستیاب ہیں، ان کی صحت اور کھانے کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، عمران خان کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت تعینات رہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...