ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں ،علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا: وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے، بچاؤ کے لیے سب کو کوششیں کرنی ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی تاجر اتحاد کے رہنماؤں کی میاں انجم نثار سے ملاقات
ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج کا عزم
اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ایڈز سے متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی کو یقینی بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے۔ ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں۔ ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لیے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات بھی قابل تحسین ہیں۔
ڈائیلسز کے دوران ایڈز سکریننگ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھر میں ڈائیلسز کے لیے ایڈز سکریننگ کے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ ملتان میں ڈائیلسز کے دوران ایڈز سے بچاؤ کے پروٹوکول میں غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔