صدر مملکت کا 8 خارجیوں کیخلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملے کے لیے تیار کی گئی گاڑی تباہ، 3 خوارج ہلاک
بہادری کی مثال
صدر مملکت نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہید کیپٹن زوہیب الدین اور شہید سپاہی افتخار حسین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پلیز ! نا تو گندی ویڈیوز بنائیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر شیئر کریں، چاہت فتح علی خان کی نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے درخواست
قربانیوں کا ذکر
صدر مملکت نے کہا کہ ملکی سلامتی کی خاطر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
عزم کا اعادہ
صدر مملکت نے دہشتگردی کی عفریت کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








