ولیمے کے دن دولہا اور اس کی سالی جاں بحق، دلہن کو بچا لیا گیا
وجہ حادثہ
گجرات (ویب ڈیسک) ولیمے کے روز کار نہر میں گرنے سے دولہا اور اس کی سالی جاں بحق ہوگئی تاہم دلہن کو بچا لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا
حادثے کی تفصیلات
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہیڈ جگو کے مقام پر سرائے عالمگیر نہر میں کار دریا میں جاگری جس میں نوبیاہتا دلہن، دولہا، اس کی سالی اور دو دیگر خواتین سوار تھیں۔
نقصانات اور بچاؤ
نہر میں ڈوبنے سے دولہا اسامہ اور اس کی سالی مریم جاں بحق ہوگئے جبکہ دلہن سمیت تین خواتین کو ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ دولہا اسامہ ولیمے کے بعد دلہن اور اپنی فیملی کے ساتھ سسرال جا رہا تھا کہ راستے میں یہ اندوہناک حادثہ پیش آیا۔