آئی فون کی 16 سیریز کی قیمتیں گر گئیں
پاکستان میں ایپل آئی فون 16 کی قیمتوں میں کمی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایپل آئی فون 16 سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد مارکیٹ میں آئی فونز کی قیمتوں اور پی ٹی اے ٹیکس میں واضح کمی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کا اپنی آنکھوں کے کارنیا عطیہ کرنے کا اعلان
آئی فون 16 کی عالمی قیمتیں
آج نیوز کے مطابق رواں سال ستمبر میں آئی فون 16 متعارف ہونے کے بعد اس کی قیمتیں دنیا بھر میں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں۔ پاکستان میں جہاں کوئی ایپل اسٹور نہیں ہے، نئے آئی فونز پریمیم قیمتوں پر دستیاب تھے۔ تاہم، اکتوبر میں ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے آئی فون 16 سیریز کی باضابطہ قیمتوں کا اعلان کیا جو ایپل اسٹور کی قیمتوں کے عین مطابق تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی احسن روایت قائم کرے، پارٹی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر چوروں اور دھوکہ بازوں کا محاسبہ کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرأت نہ کر سکے
پی ٹی اے ٹیکس میں کمی
ایپل اسٹور پر 1200 ڈالرز کا بکنے والا آئی فون 16 پرو میکس پاکستان میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے پر لانچ کیا گیا جس میں پی ٹی اے ٹیکس بھی شامل تھا۔ آئی فون 16 لانچ ہونے کے ابتدائی دنوں میں جہاں پاکستانی صارفین ریٹلیرز اور ری سیلرز کو بھاری ادائیگیاں کر رہے تھے، وہیں 2 لاکھ سے زائد پی ٹی اے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑ رہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سالانہ کوئز مقابلہ ’’برین آف لاہور 2025‘‘ کا انعقاد ، 500 سے زائد تعلیمی اداروں کے طلباء کی شرکت
پرانی قیمتوں کا تجزیہ
گزشتہ عرصے میں آئی فون 16 پرو میکس کا شناختی کارڈ پر پی ٹی اے ٹیکس 2 لاکھ 13 ہزار جبکہ پاسپورٹ پر 1 لاکھ 83 ہزار کے قریب تھا، جو اب فون کی قیمتوں کے ساتھ ہی کم ہو چکا ہے۔ پی ٹی اے کسی بھی فون پر ٹیکس کا تعین اس کی قیمت، ٹیکس ریٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گھرو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال، کراچی کو 30 ملین گیلن یومیہ پانی کی فراہمی شروع
ایپل کے ڈسٹری بیوٹرز
کچھ ماہ قبل پاکستان میں واحد ایپل ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل ہی موجود تھا، تاہم ستمبر میں جی نیکسٹ نامی کمپنی بھی ایپل ڈسٹری بیوٹرز کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے۔ اس وقت مارکیٹ میں مرسینٹائل اور جی نیکسٹ دونوں کمپنیوں کے ترسیل کردہ آئی فونز دستیاب ہیں۔
نئے ڈسٹری بیوٹرز کی آمد
جی نیکسٹ کمپنی اس سے قبل سام سنگ اور ٹیکنو جیسے دیگر برانڈز کے فون پاکستان میں تقسیم کرتی تھی اور حال میں انہوں نے ایئر لنک نامی کمپنی سے شراکت اختیار کرتے ہوئے ایپل مصنوعات کی ترسیل کو وسیع کیا ہے۔ جہاں اضافی ڈسٹری بیوٹرز کے آنے سے پاکستانی مارکیٹ میں قائم ایپل مصنوعات کی اجارہ داری کم ہوئی، وہیں نئے آئی فون 16 کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 ہزار کمی آئی ہے۔ صورتحال میں آئی فون 16 سیریز پر عائد ٹیکس بھی کچھ حد تک کم ہوا ہے۔








