مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس پشاور میں موجودگی کے حکومتی دعوے پر خیبرپختونخوا حکومت کا ردعمل بھی آگیا
پشاور میں سیاسی ہلچل
وفاقی حکومت کے مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس کے پی میں موجودگی کے دعویٰ پر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مراد سعید کی وزیراعلی ہاؤس میں موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، شرمندگی اٹھانا چاہتے ہیں تو وزیراعلی ہاؤس آجائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
بیرسٹر سیف کا ردعمل
بیرسٹر سیف نے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود نہیں معلوم مراد سعید کہاں ہے، اگر پتہ ہوتا تو ان کے لیے ضرور کچھ کرتے۔
صوبائی مشیر اطلاعات کی باتیں
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا؟ انہوں نے کہا کہ مراد سعید اسلام آباد جاکر کیسے بھاگ گیا؟ وہ وہاں نہیں تھا، معلوم ہوتا تو عطا تارڑ سے پوچھ کر میں بھی مراد سعید سے مل لیتا۔