مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو گئی

لاہور میں مرغی کا گوشت سستا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آج (ہفتے) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا ؟
مرغی کے گوشت کی نئی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کی نمایاں کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 461 روپے کلو ہو گیا۔ گزشتہ روز برائلر گوشت کے نرخ 475 روپے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی باولرز نے صرف 57 سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں کمی
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 10 روپے کی کمی ہوئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 318 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نو عمر لڑکے کے ساتھ زیادتی کی کوشش، دو ملزمان گرفتار
انڈوں کی قیمتیں برقرار
سرکاری نرخ نامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے، انڈوں کی قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے。
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران “چھپے ہوئے لوگ” کیسے استعمال ہوئے ۔۔۔؟عمر چیمہ نے اہم انکشاف کر دیا
ملتان میں قیمتیں
ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 294 روپے فی کلو، پرچون ریٹ 308 روپے کلو، برائلر گوشت 442 روپے کلو جبکہ انڈے 344 روپے درجن ہیں۔
اسلام آباد میں قیمتوں کی صورتحال
گزشتہ روز اسلام آباد میں برائلر مرغی کا فی کلو گوشت 500 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 360 روپے رہی۔