یو اے ای کیساتھ تعلقات پر فخر، مزید وسعت دینے کیلئے پر عزم ہیں: محسن نقوی
محسن نقوی کا پیغام
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، مزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 20 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے مہنگا
یو اے ای کے قومی دن کی مبارکباد
متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی دن پر متحدہ عرب امارات کی حکومت، سفیر اور عوام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سرکاری امور میں شفافیت کے لیے انٹرنل آڈٹ ونگ کے قیام کا فیصلہ
یو اے ای کی خوشیوں میں شریک
محسن نقوی نے کہا کہ قومی دن پر یو اے ای کے بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، یو اے ای کا قومی دن پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یہ دن اس عظیم ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بھارت جنگ چھیڑتا ہے تو نورا فتحی اور کٹرینا کیف کو وہاں سے لائیں گے، پاکستانی تیار ہیں
پاک-یو اے ای تعلقات کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت نے انتھک محنت اور عزم کے ذریعے اقوام عالم میں اپنا مقام بنایا، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے برادرانہ تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اخلاق میں وہ سارے کے سارے غریب تھے۔۔۔
تجارتی روابط کا فروغ
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یو اے ای نے ہر آزمائش میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات بڑھتے روابط کا ثبوت ہیں۔
مستقبل کے لیے دعا
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے، دعا گو ہیں کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ترقی کی راہوں پر گامزن رہے۔








