ہنٹربائیڈن کی معافی پر نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی آ گیا

ہنٹر بائیڈن کی معافی پر ٹرمپ کا ردعمل
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی معافی پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کبھی میں، کبھی تم کی آخری قسط: سرحد پار سے ہماری محبت فہد اور ہانیہ تک پہنچنے کی داستان
ٹرمپ کی بیان بازی
امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنٹر بائیڈن کی معافی کو انصاف کا غلط استعمال قرار دیا۔ ٹرمپ کے ترجمان سٹیون چیونگ نے بیان میں کہا ہے کہ ڈیموکریٹ کے زیر کنٹرول محکمہ انصاف جسٹس سسٹم کو نشانہ بنانے کا مجرم ہے۔ انصاف کا نظام درست کر کے تمام امریکیوں کے لیے بحال کیا جانا چاہئے، ٹرمپ آئیں گے اور یہی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، پاکستان کو کس قسم کا ہائبرڈ ماڈل پیش کیا جائے گا؟
ہنٹر بائیڈن کی مجرمانہ سرگرمیاں
یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے کے کیس اور ٹیکس فراڈ میں مجرم قرار دیے گئے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو صدارتی معافی دینے کا اعلان کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولمنگٹن کی عدالت نے رواں سال جون میں ہنٹر بائیڈن کے خلاف 2018 میں نشے کی حالت میں اسلحہ خریدنے اور اس سے متعلق غلط بیانی کرنے کے تین الزامات درست قرار دیے تھے۔
جوبائیڈن کے بیٹے پر ایک اور الزام ٹیکس فراڈ اور ریٹرن فائل نہ کرنے سے متعلق بھی تھا، جس میں ہنٹر بائیڈن نے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ ہنٹر بائیڈن پر 9 الزامات تھے اور انہوں نے تمام الزامات میں اعتراف جرم کیا تھا۔ اعتراف جرم کے بعد جج نے ہنٹر بائیڈن کو خبردار کیا کہ انہیں 17 سال قید اور 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
معافی کی وقت بندی
واضح رہے کہ ان مقدمات میں حتمی سزا کا اعلان رواں ماہ (دسمبر) میں ہونا تھا مگر جوبائیڈن نے اس سے قبل ہی اپنے بیٹے کو معاف کر دیا۔