پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونگے،نیا ایکٹ تیار ہو گیا

نیا بلدیاتی ایکٹ تیار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے نیا بلدیاتی ایکٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف انفیکشنز کے مزید 5 ہزار 111 نئے کیس رپورٹ
وزیر اعلیٰ کی منظوری
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا بلدیاتی ایکٹ منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ایکٹ کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ دے گی۔
جماعتی بنیادوں پر انتخابات
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ بلدیاتی ایکٹ کابینہ کے بعد پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ نئے ایکٹ کے مطابق، بلدیاتی انتخابات یونین کونسل کی بنیاد پر ہوں گے۔