وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ دورے پر روس روانہ

وفاقی وزیر پاور کا دورہ روس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ پاور اویس لغاری 3 روزہ سرکاری دورے پر روس روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: یو ایس ایڈ بند کرانے والے ٹرمپ کے اہم عہدیدار پیٹ ماروکو نے وزارت خارجہ چھوڑ دی
پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں نمائندگی
ذرائع کے مطابق اویس لغاری پاک روس بین الحکومتی کمیشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ پاکستان اور روس کے ماہرین کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
اجلاس کی مدت و اختتام
پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس 4 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گا۔ پاکستانی سرکاری گیس کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی ماسکو پہنچ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دینی مدارس کے معاملے پر حکومت کیا چاہتی ہے۔۔۔؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بتا دیا
پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پر بات چیت
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن سے متعلق بات چیت متوقع ہے۔ یاد رہے کہ روس پر امریکی پابندیوں کے بعد پاک اسٹریم گیس پائپ لائن پر پیشرفت رکی ہوئی ہے۔
دیگر مذاکراتی موضوعات
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں آئل ریفائننگ اور تیل و گیس کی تلاش پر بھی بات چیت ہو گی۔ اس کے علاوہ کمیشن اجلاس میں ریلوے رابطوں اور تجارت کے فروغ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔