راولپنڈی؛ جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔

راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ پولیس شاہ محمود قریشی کو لیکر لاہور کی جانب روانہ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا
کیس کی سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی حکومت نے نئے کرنسی نوٹوں پر شیخ مجیب کی تصویر ہٹا کر کس کی لگا دی؟ حسینہ واجد کو ایک اور جھٹکا
عدالت کے دائرہ کار کا چیلنج
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا گیا۔ وکلا صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرا دی گئی، جس پر سماعت کل انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوگی۔
کیس کی سماعت کی آئندہ تاریخ
پولیس شاہ محمود قریشی کو لیکر لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔