معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کا نیا ناول ‘پانی پہ لکھی کہانی’ شائع ہو گیا
نیا ناول 'پانی پہ لکھی کہانی'
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ناول نگار محمد عاصم بٹ کا نیا ناول 'پانی پہ لکھی کہانی' شائع ہو گیا ہے۔ اس سے قبل ان کے تین ناول "دائرہ"، "نا تمام"، "بھید" اور افسانوں کے دو مجموعے "اشتہار آدمی" اور "دستک" سمیت ترجمہ، تنقید و تحقیق کے تحت دو درجن سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کی شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم کو ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچنے پر مبارکباد
ادبی اعزازات
محمد عاصم بٹ کے ناول یو بی ایل ایکسیلنس لٹریری ایوارڈ 2014 اور عکس خوشبو پروین شاکر ادبی انعام 2015 سمیت مختلف اعزازات جیت چکے ہیں۔ ان کی ادبی خدمات پر جامعات میں ایم اے اور ایم فل کی سطح کے 30 سے زائد تحقیقی و تجزیاتی مقالہ جات لکھے جا چکے ہیں۔
ادبی خدمات اور کردار
وہ اکادمی ادبیات پاکستان میں ڈائریکٹر اور چیف ایڈیٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔