سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: آغا سراج درانی

سندھ کے پانی کی حفاظت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 کو 9 ستمبر کو متعارف کروایا جائے گا، کمپنی کے سربراہ نے تاریخ کی تصدیق کر دی
نیب کے شواہد
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ 6 برس سے ریفرنس دائر ہے جبکہ نیب کی جانب سے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
دریائے سندھ کی حفاظت
آغا سراج درانی نے کہا کہ دریائے سندھ پر کوئی کینال منظور نہیں ہو گی، پاکستان پیپلز پارٹی کا ہمیشہ پانی کے معاملے پر موقف واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات جاری
سندھ کی زمین کی حفاظت
سابق سپیکر سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ سندھ کی زمین بنجر نہیں ہونے دیں گے، سندھ کے قوم پرست بھی اس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
قوم پرست جماعتوں کا تعاون
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں آئیں گی تو ساتھ جدوجہد کریں گے۔