بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں، حافظ حمد اللہ کا دعویٰ
اسلام آباد میں سیاسی صورتحال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں 130ارب روپے شارٹ فال کا سامنا
نئے الیکشن کی بحث
ایک انٹرویو میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نئے الیکشن کی بات کرتے ہیں، لیکن وہ کیسے کروائیں گے؟ پاکستان میں کسی بھی معاملے پر بریک تھرو ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یوآئی نے حکومت سے کس کو چیف جسٹس بنانے کا کہا تھا؟ اسلم غوری نے بتادیا
پرویز مشرف اور این آر او
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پرویز مشرف پہلے نواز شریف اور بےنظیر کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک کہتے تھے، پھر اسی پرویز مشرف نے دبئی میں بےنظیر سے این آر او کیا۔
عوامی معافی کا مطالبہ
جے یو آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ 9 مئی پر قوم سے معافی مانگیں۔ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ شواہد لائیں، پھر بات کریں گے۔