وزیر اعلٰی نے کسان کارڈ کی تعداد بڑھادی، فی ٹریکٹر کتنی سبسڈی دی جائے گی ؟ وزیر زراعت نے بتا دیا
گندم کی کاشت کے جائزہ اجلاس
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں گندم کی کاشت کے بارے میں جائزہ اجلاس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دور تک مار کرنے والے میزائل اور اتحادی کی جاسوسی: کیا ایران پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے حوالے سے امریکی دستاویزات جان بوجھ کر لیک کی گئیں؟
کاشت کے اہداف اور خصوصی انعامی پیکج
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی کاشت کا ہدف 1 کروڑ 65 لاکھ ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے زیادہ رقبے پر گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کے لیے اربوں روپے کا خصوصی انعامی پیکج دیا ہے۔ اس خصوصی پیکج کے تحت 1 ہزار ٹریکٹرز اور 1 ہزار لیزر لینڈ لیولرز بذریعہ قرعہ اندازی مفت فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کیلئے آئے صحافیوں کی نوازشریف سے ملاقات لیکن بھارت واپس پہنچ کر کیا کچھ بتایا؟ آپ بھی جانئے
راولپنڈی ڈویژن کی کامیابیاں
انہوں نے مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن کو گندم کی کاشت کا ہدف 14 لاکھ 91 ہزار ایکڑ دیا گیا ہے، جبکہ 15 لاکھ 3 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کاشت ہوچکی ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں ہدف سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت ہوئی ہے۔ اب تک کسان کارڈ کے ذریعے 24 ارب روپے سے زائد ڈی اے پی کھاد کی خریداری ہوچکی ہے۔ ڈی اے پی کے استعمال سے گندم کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کسان کارڈ کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 7 لاکھ کردی ہے۔ گندم اگاؤ مہم میں محکمہ زراعت پنجاب کے ساتھ ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: صلح کیلئے بلائی گئی پنچایت میں جھگڑا ، ایک شخص ہلاک
شفاف قرعہ اندازی اور ٹریکٹر الاٹمنٹ
وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ 9500 گرین ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا عمل انتہائی شفاف طریقے سے مکمل ہوچکا ہے جس پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جارہی ہے۔ کاشتکاروں کو الاٹمنٹ لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں۔ کاشتکار اپنے حصے کی رقم بنک آف پنجاب کی قریبی برانچ میں 5 دسمبر تک جمع کرائیں۔ ٹریکٹرز پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر ڈلیور کیے جائیں گے۔ زرعی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کو گندم اگاؤ مہم میں 2 ہفتوں کے لیے مامور کیا گیا جنہوں نے کاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے بارے میں رہنمائی فراہم کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے تحت زرعی گریجوایٹس صوبہ میں فیلڈ سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔
اجلاس میں موجود شخصیات
اجلاس میں ایم پی اے ملک افتخار احمد، کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک، ڈائریکٹر جنرلز زراعت عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں ڈاکٹر عبدالقیوم اور ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے، جبکہ ایم پی اے بلال یامین ستی سمیت مری، اٹک، چکوال اور جہلم کے ڈپٹی کمشنرز نے آن لائن شرکت کی۔