لیسکو نے ایک دن میں 238نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

لیسکو کی ریکوری کے متاثر کن اعداد و شمار

لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو نے ایک دن میں 238 نادہندگان سے کتنی ریکوری کر لی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

ریکوری کا عمل تیز

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر نادہندگان سے ریکوری کا عمل تیز کردیا گیا۔ ایک روز کے دوران 238 نادہندگان سے 1 کروڑ 60 لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

سرکلز میں ریکوری کی تفصیلات

  • نادرن سرکل میں 30 نادہندگان سے 98 ہزار سے زائد
  • ایسٹرن سرکل میں 23 نادہندگان سے 75 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
  • سینٹرل سرکل میں 35 نادہندگان سے 10 لاکھ 29 ہزار روپے
  • سدرن سرکل میں 26 نادہندگان سے 73 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔
  • ننکانہ سرکل میں 20 نادہندگان سے 21 ہزار روپے سے زائد
  • شیخوپورہ سرکل میں 49 نادہندگان سے 1 کروڑ 10 لاکھ 20 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
  • اوکاڑہ سرکل میں 30 نادہندگان سے 48 ہزار روپے سے زائد
  • قصور سرکل میں 25 نادہندگان سے 53 ہزار روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی۔

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی

دوسری جانب لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 189 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 517 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 32 کو گرفتار کر لیا گیا۔

چوری شدہ کنکشنز کی تفصیلات

پکڑے جانے والے کنکشنز میں 20 کمرشل، 4 زرعی اور 493 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو 4 لاکھ 40 ہزار 498 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کیے گئے۔ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 73 لاکھ 94 ہزار 784 روپے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...